الموجز من علم مصطلح الحديث: pالمقدمة الحمد لله الذي نزَّل الكتاب تِبيانًا لكل شيء، وهدىً ورحمة وبُشرى للمسلمين، والصلاة والسلام على سيدنا محمد - صلَّى الله عليه وسلَّم - الذي نزل/p
قنوت وتر کا محل اور دعاء میں رفع یدین ◙ … ابو عبدالعزیزمحمد یوسف مدنی گزشتہ ماہ ، ماہ رمضان المبارک میں بارہا یہ سوال آیا کہ ایا قنوت الوتر رکوع سے قبل یا بعد، اور دعاء القنوت میں رفع یدین کا ثبوت ہے یا نہیں ؟ اس کا جواب بعض محققین علماء کی تحقیق کی بناپر یہی دیا گیا تھا کہ قنوت الوتر رکوع سے قبل ہی ثابت ہے اور اس میں رفع یدین کا کوئي ثبوت نہیں ہے پھر خیا ل آیا کہ کیوں نہ بذات خود اس مسئلہ کی تحقیق کی جائے چنانچہ اس سلسلہ میں سب سے پہلے الموسوعۃ الفقھیۃ الکویتیہ :34/58۔64 میں مذاہب اربعہ کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ ان مذاہب کے فقہاء وائمہ اس بارے میں مختلف رای رکھتے ہیں ، پھر علماء اہلحدیث کی تحریرات وفتاوی پر نظر ڈالا تو یہاں بھی اختلاف پایا ، ان میں سے چند فتوے افادہ کی خاطر پیش کی جاتی ہیں : (1)اخبار اہلحدیث دہلی جلد:2 شمارہ :4 میں ہے :" صحیح حدیث سے صراحۃ ہاتھ اٹھا کر یا باندھ کر قنوت پڑھنے کا ثبوت نہیں ملتا ہے،دعا ہونے کی حیثیت سے ہاتھ اٹھا کر پڑھنا اولی ہے
Comments
Post a Comment