Skip to main content

Posts

Showing posts from January, 2019

نصيحة مريد الخير لمن انخدع بمرزا محمد علي انجينير

نصيحة مريد الخير لمن انخدع بمرزا محمد علي انجينير! حامدا ومصليا! أما بعد ! فلقد انتشرت منذ عدة سنوات في الشبكات العنكبوتية الإنترنت, كلمات ومحاضرات مسجلة و نشرات و كتيبات لرجل باكستاني يدعى " انجينئر ميرزا محمد علي" وكلها في مسائل شرعية لاسيما المسائل الخلافية بين علماء السنة وبعضها تتعلق بالعقيدة وهي أثارت فتنة وبلبلة بين أوساط المسلمين وذلك أنه يتكلم بلسان التحقيق والتنقيب والبحث والتمحيص حتى رأيت بعض أهل العلم معجبا بكلامه ومتأثرا, و من ثم أردت الوصول إلى الحقيقة, فاستمعت إلى بعض كلماته الموجودة في اليوتيوب ونزلّت كل المنشورات التي رفعها في موقعه الخاص به باسم " اهل سنت باك دات كام" واطلعت منها على النشرة الخامسة من سلسلة تحقيقاته الفريدة – في زعمه هو – بعنوان " واقعة كربلا وأسبابها الحقيقية في ضوء 72 حديثا صحيح الإسناد", وسمعت بعض كلام الشيخ توصيف الرحمن في هذا الرجل والكلام المسجل الموجود في موقع iircpk   الذي رد فيه الشيخ غلام مصطفي ظهير أمن فوري عليه وقرأت بعض التعليقات حوله في " محدث فورم  ", وبعد كل ذلك خلصت في أمر هذا الرجل إلى أ

مولانا محمد ابراھیم صاحب شیر شاھی

سیرت وسوانح:   علماء اہلحدیث مالدہ اور ان کی دینی خدمات (1)" مولانا محمد ابراھیم صاحب شیر شاھی" … ابوعبدالعزیزمحمدیوسف مدنی "                                                                        نام ونسب : آپ کا اسم گرامی   محمد ابراھیم ہے ۔ لقب"شیر بنگال" ہے ، نہ آپ کے والد کا نام معلوم ہوسکا اور نہ آپ کا نسب نامہ ۔ البتہ آپ بنگالی   الاصل ہیں اور ضلع مالدہ کے شیر شاھی   نامی گاؤں (کلیا چوک کے   رہنے والے ہیں جس کی جانب منسوب   ہو کر شیر شاھی کہے جاتے ہیں ۔ پیدائش : آپ کی جائے ولادت اپنا مادر وطن   شیر شاھی ہی ہے ، غالبا سن ولادت 1856ء ہے۔ پرورش وابتدائی تعلیم : آپ کی پرورش وپرداخت   اپنے والدین کے ہاتھوں ہوئی تھی ، چونکہ آپ بچپن ہی سے ہوشیار اور ذہین تھے اس لئےآپ کے والد محترم   نے آپ کو ہوش سنبھالنے کے بعد مکتب میں داخل کردیا جہاں   آپ اپنی مادری زبان بنگلہ کی ابتدائی کتابیں اور اردو عربی کی بھی ابتدائی   کتابیں پڑھی، پھر جب کچھ بڑے ہوئے اور گھر سے باہر دور مدرسہ میں رہنے کی ہمت ہوگئی   توما

خادم علم مولانا عبدالحکیم صاحب بٹنوی

سیرت وسوانح:   علماء اہلحدیث مالدہ اور ان کی دینی خدمات (2)" خادم علم مولانا عبدالحکیم صاحب بٹنوی" … ابوعبدالعزیزمحمدیوسف مدنی "                                                                      نام ونسب: آپ کا نام نامی اسم گرامی عبد الحکیم ہے، آپ کے والد ماجد کا نام عبد الشکور ہے، سلسلۂ نسب   غیر معلوم۔ ولادت وپرورش : آپ کی ولادت باسعادت ضلع مالدہ، رتوا تھانہ کے اندر واقع چرخی نامی بستی میں ہوئی، یہ بستی مدرسہ مظہر العلوم بٹنہ سے کچھ فاصلہ پر غالبا مغرب جانب واقع ہے، تاریخ ولادت غالبا1888ء ہے۔ مولانا کی ابتدائی پرورش وپرداخت اپنے والدین کے ہاتھوں ہوئی، آپ کا خاندان نیک اور اس کا   ہر فرد صوم وصلاۃ کا پابند تھا ، آپ کے والدین اسلامی شعائر کے پابند تھے ، متقی وپرہیزگار تھے، چنانچہ اس صالح ماحول ومعاشرہ میں آپ کی تربیت وپرورش ہوئی، بچپن ہی سے آپ تحصیل علم کی جانب راغب تھے، رواج کے مطابق سب سے پہلے   مکتب میں ابتدائی تعلیم حاصل کی ۔ تعلیم کی غرض سے مولانا رضاء اللہ صاحب کی خدمت میں : چنانچہ مکتب کے بعد آپ

فرائضی تحریک بنگال کےاہلحدیث مسلمانوں کی پہلی تحریک

تاریخ وسوانح:   فرائضی تحریک بنگال کےاہلحدیث مسلمانوں کی پہلی تحریک … ابوعبدالعزیزمحمدیوسف مدنی "                                                                          ہندوستان   میں اسلام تو پہلی صدی ہجری   ہی میں فاتحانہ آب وتاب کے ساتھ داخل   ہوگیا تھا ۔ البتہ حدود   بنگال   میں کب داخل ہوا ،اس کی تعیین ہمارے لئے ایک مشکل امر ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ مرورزمانہ   کے ساتھ ساتھ اسلام کے تابناک چہرے کو مسلمان صوفیوں   سنتوں نے داغدار ومسخ کر کے مسلم عوام کے دلوں سے دینی   روح اور اسپرٹ کو بالکل بے دخل کردیا ،   اور ایک زمانہ تک ہندوستان میں ان کا اثر ورسوخ رہا ،اس لئے عوام عموما ہندومت سے تائب ہو کر صوفیا   کے توسط سے مسلمان ہوئے، لیکن تبدیلی   مذہب سے ان کی معاشرت میں کوئی نمایاں فرق رونما نہیں ہوا ، تصوف کے طفلانہ توہمات کی کثرت نے خالص اسلامی   توحید کو تہہ وبالا کردیا ، جاہل عوام اگر پہلے مندروں میں بتوں کے سامنے سر   بسجود تھے، تو اب مقابر سجدہ گاہ بن گئے، پہلے دیوتاؤں کے سامنے دست دعا دراز کیا جاتا تو اب صوفیا   اور پ