پیام حدیث: کیا سورۃ فاتحہ کے بعد بھی امام سکتہ کرے گا ؟ … ابوعبدالعزیزمحمدیوسف مدنی " عن ابی ھریرۃ قال: کان رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم اذا کبر فی الصلاۃ سکت بین التکبیر و القراءۃ فقلت له: بابی انت وامی ارایت سکوتك بین التکبیر والقراءۃ ، اخبر نی ماتقول؟ قال: اللھم باعد بینی وبین خطایای کما باعدت بین المشرق والمغرب۔ اللھم انقنی من خطایای کا لثوب الابیض من الدنس،اللھم اغسلنی بالثلج والماء والبرد"۔ حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے تکبیر کہہ لیتے تو تکبیر اور قراءت شروع کرنے کے درمیان قدرے خاموش رہتے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا : میرے ماں باپ آپ پر قربان !تکبیر اور قراءت کے درمیان اپنے سکوت کے متعلق ارشاد فرمائیں کہ اس میں آپ کیا پڑھتے ہیں ؟فرمایا :اللھم باعدبینی۔۔۔الخ]"اے اللہ !میرے اور میرے گناہوں کے درمیان دوری کردے، جیسے کہ تونے مشرق اور مغرب کے درمیان دوری